Wednesday, May 27, 2026

قربانی کا گوشت اور جلد

 

قربانی کا گوشت اور جلد پر اس کے اثرات

عید الاضحیٰ کے دوران زیادہ مقدار میں چکنائی والا اور مصالحے دار قربانی کا گوشت کھانے سے بعض افراد میں کیل مہاسے، چہرے پر آئل بڑھنا، الرجی، اور جلد کی سوزش میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

باربی کیو، فرائی اور مرغن غذاؤں کا زیادہ استعمال جلد میں inflammation بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر اُن افراد میں جنہیں پہلے سے acne، eczema یا rosacea کا مسئلہ ہو۔

قربانی کے جانوروں کا گوشت کاٹتے یا ہاتھ لگاتے وقت احتیاط نہ کرنے سے بعض انفیکشنز جیسے Orf disease بھی منتقل ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر ہاتھوں پر زخم یا خراش موجود ہو۔

جلد کی حفاظت کے لیے: • گوشت اعتدال میں کھائیں
• پانی زیادہ استعمال کریں
• سبزیاں اور پھل غذا میں شامل رکھیں
• گوشت ہینڈل کرتے وقت دستانے استعمال کریں
• ہاتھ دھونے کے بعد moisturizer لگائیں

اگر عید کے دوران جلد پر دانے، خارش، زخم یا غیر معمولی rash ظاہر ہو تو جلد کے ماہر سے مشورہ کریں۔

SkinDot Clinics Islamabad
Health Education & Public Awareness

#EidUlAdha
#QurbaniCare
#SkinHealth
#DermatologyIslamabad
#SkinDotClinics

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home